کھیل

افغانستان کو شکست، انڈیا بھی ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

نومبر 7, 2021

افغانستان کو شکست، انڈیا بھی ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

افغانستان کی ٹیم کو ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہو گئی ہے.

افغانستان نےپہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیوی بلے بازوں نے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا.

ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے افغان بلے بازوں نے مقرررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز سکور کیے۔

سوشل میڈیا پر انڈین کرکٹ شائقین لاکھوں کی تعداد میں افغان ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے۔ افغانستان کی شکست کے ساتھ ہی انڈین ٹیم کا بھی مختصر فارمیٹ کے عالمی مقابلوں میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے