سکاٹ لینڈ کو بھی ہرا دیا، پاکستان گروپ ٹو میں ناقابل شکست
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرا کر اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں سے نقصان پر 117 رنز بنائے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے رچی بیرنگٹن نے 54، جارج منسے 17 اور مائیکل لیسک 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بابر اعظم کے 66 اور شعیب ملک کے 54 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 189 رنز بنائے۔

