ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ اور سٹائنس کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی.
پاکستان نے فخر زمان اور محمد رضوان کی نصف سینچریوں کی بدولت ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے 19 اوورز میں حاصل کر لیا.
محمد رضوان نے 52 گیندوں پر 67 رنز سکور کیے جبکہ فخر زمان 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. انہوں نے 32 گیندوں کا سامنا کیا.
دونوں نے تین، تین چوکے اور چار، چار چھکے لگائے.

