میچ جیتنے کی وجہ کیچ ڈراپ ہونا نہیں تھی: میتھیو ویڈ
پاکستان کو ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم کے بلے باز میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کی وجہ حسن علی کی جانب سے ۱۹ ویں اوور میں ان کا کیچ ڈراپ کرنا نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کیچ ڈراپ ہونے سے دو رنز ملے اور اس کے بعد چیزیں ان کے حق میں گئیں۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میتھیو ویڈ کا کیچ اگر پکڑ لیا جاتا تو فرق پڑ جاتا تاہم ان کے مطابق ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔
تجزیہ کاروں کی مطابق پاکستان کی ناقص فیلڈنگ اور دباؤ میں رن آؤٹ نہ کرنے، تھرو درست نشانہ پر نہ لگانا شکست کا باعث بنا۔
میتھیو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ چھٹی وکٹ کی شراکت میں سٹوئنس کے ساتھ آخری 40 گیندوں پر 81 رنز جوڑے۔

