کابل: دھماکے میں 80 افراد مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارتخانوں اور صدارتی محل کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں 80 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 300 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کی صبح وزیر اکبر خان نامی علاقے میں ہوا جسے شہر کا سفارتی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ دھماکہ خیز مواد کسی ٹرک یا پانی کے ٹینکر میں لایا گیا تاہم تاحال یہ واضح نہیں کہ شہر کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں یہ گاڑی کیسے پہنچی۔ دھماکے میں اب تک 80 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہے۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق اس واقعے میں کچھ پاکستانی سفارتکاروں اور سفارتخانے کے عملے کی رہائش گاہیں بھی متاثر ہوئی ہیں اور ان میں سے کچھ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔