پاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پاکستان میں پارلیمان کا مشترکہ اجلاس

نومبر 17, 2021

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پاکستان میں پارلیمان کا مشترکہ اجلاس

پاکستان میں پارلیمنٹ کا انتہائی اہمیت کے حامل مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے متعدد بل پیش کرنےکے بعد منظور کر لیے گئے جس سے اگلے عام انتخابات نئے طریقہ کار کے تحت کرائے جا سکیں گے.

تحریک انصاف کی حکومت نے 11 نومبر کو بھی مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم حکومتی اتحادیوں کے بعض معاملات پر تحفظات کے باعث اس کو منسوخ کر دیا گیا تھا.

15 نومبر کو وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیخ رشید نے دعوٰی کیا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور اب وہ حکومت کو ووٹ دیں گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس میں آئی ووٹنگ، انتخابی اصلاحات، الیکٹرونک ووٹنگ مشین، ایف اے ٹی ایف سے متعلق، اینٹی ریپ بل، اسلام آباد میں کرایہ داری کے قانون سے متعلق بل اور فیملی لاز سے متعلق بھی بل پیش کیے ۔

ان کے مطابق ’اتحادی ہمارے ساتھ ہیں جبکہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے