پاکستان

نیا ریکارڈ، پاکستان میں فی تولہ سونا اڑھائی ہزار مہنگا

نومبر 24, 2021

نیا ریکارڈ، پاکستان میں فی تولہ سونا اڑھائی ہزار مہنگا

عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اڑھائی ہزار (2500) روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والا اضافہ اگرچہ سابقہ رجحان کا تسلسل ہے تاہم یہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے برعکس ٹرینڈ ہے جہاں قیمت کم ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نو ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 1788 ڈالر ہو گئی ہے۔
منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 121600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 104252 روپے رہی تھی۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ تین سیشنز میں مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں تین ہزار روہے فی تولہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے