پاکستان

گورنر پنجاب چوہدری سرور تحریک انصاف کے خلاف کیوں ہو گئے؟

دسمبر 2, 2021

گورنر پنجاب چوہدری سرور تحریک انصاف کے خلاف کیوں ہو گئے؟

پاکستان کے صوبے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے برطانیہ کے دورے میں ایسے بیانات دیے ہیں جن میں اپنی جماعت تحریک انصاف پر شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کر رہے بیانات میں وہ حکومت پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

چوہدری سرور سوشل میڈیا پر ایک وائرل بیان میں کہہ رہے ہیں کہ ’آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالر کا قرضہ دے رہا ہے اور یہ قرضہ اگلے تین برس میں ملے گا یعنی ہر سال دو ارب ڈالر اور اس کے بدلے میں انہوں نے پاکستان کے تمام اثاثے گروی رکھوا لیے ہیں۔‘

منگل کو لندن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کے گھر پنجاب کے گورنر نے حکومت وقت پر اس سے شدید تنقید کی۔

اس تقریب میں موجود افراد کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ق، جہانگیر ترین اور پیپلزپارٹی کسی بھی وقت حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب یا ان کے ترجمان سوشل میڈیا پر جاری ان بیانات اور بحث پر کوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ ہی تردید کی ہے۔

چوہدری سرور سے ایک اور بیان بھی منسوب کرکے سوشل میڈیا پر پھیلایا رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’میں اس لیے ڈیلیور نہیں کر سکا کیونکہ جو پوزیشن مجھے دی گئی تھی وہ ایک ناکارہ پوزیشن تھی اور ایک حساب سے مجھے سائیڈ پر لگا دیا گیا تھا اس لیے میں کوئی کام نہیں کر سکا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے