نیوزی لینڈ کے سپنر نے انڈیا کے 10 کھلاڑی آؤٹ کر دیے
نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں انڈیا کے 10 کھلاڑی آؤٹ کر دیے۔
انہوں نے یہ کارنامہ انڈیا کے خلاف ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔
اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 48 اوورز میں 119 رنز دے کر انڈیا کے تمام کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ہوم ٹیم کو 325 رنز تک محدود کر دیا۔
انڈیا کی جانب سے ماینک اگروال نے 150 اور اکشر پٹیل نے 52 رنز بنائے۔

