پاکستان

عدالت کے باہر فائرنگ ، غیرت کے نام پر خاتون قتل

دسمبر 8, 2021

عدالت کے باہر فائرنگ ، غیرت کے نام پر خاتون قتل

پشاور کی کچہری میں پیشی کے لیے آنے والی خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع واردات سے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزمان مقتولہ کے والد اور بھائی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا اور اُن سے واردات میں استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق عدالت پیشی کے لیے آنے والی خاتون مسماۃ (ح) دختر شاہ ولی سکنہ شیرو جھنگی کو مبینہ طور پر اس کے والد شاہ ولی اور بھائی نعمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان شاہ ولی اور نعمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسماۃ (ح) کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے