ویسٹ انڈیز سے ٹی 20: بابر اعظم صفر پر آؤٹ مگر پاکستان جیت گیا
Reading Time: 2 minutesپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کے محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 جبکہ حیدر علی نے 68 رنز بنائے جنکہ بولرز محمد وسیم اور شاداب خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
پیر کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا .
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 10 رنز بنا پائے۔
محمد رضوان نے 78 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور 16ویں اوور میں سمتھ شیفرڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان آصف علی کی صورت میں ہوا جو صرف ایک رنز بنا سکے جبکہ افتخار احمد سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی 39 گیندوں پر 68 رنز بنا کر اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز 10 گیندوں میں 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کا پہلا نقصان برینڈون کنگ کی وکٹ کی صورت میں ہوا جبکہ دوسری وکٹ نکولس پوران کی گری جنہیں محمد وسیم نے آؤٹ کیا۔
بروکس چھٹے اوور میں محمد وسیم کا شکار بنے۔ ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 26 گیندوں پر 31 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 12 ویں اوور میں گری جب ڈومینک ڈریکس حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ساتویں نمبر پر رومین پاول آؤٹ ہوئے جبکہ اوڈیئن سمتھ کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
رومایو شیفرڈ 21 جبکہ اوشانے تھومس صرف ایک رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔