متفرق خبریں

سموگ کی وجہ بار بی کیو کا دھواں ہے: ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

دسمبر 16, 2021 < 1 min

سموگ کی وجہ بار بی کیو کا دھواں ہے: ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ بار بی کیو کے دھویں کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا مارکیٹیں جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سموگ کی شدت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سردی کی شدت میں اضافے سے گرلڈ مچھلی اور باربی کیو کی طلب بڑھی ہے جس سے دھویں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ’بار بی کیو کے دھویں سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹیں جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔‘

عدالت نے باربی کیو ریسٹورنٹس اور دکانیں جلد بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’دکانیں جلدی بند نہیں کی جاسکتیں، اس حوالے سے کوئی دوسرا حل دیکھنا چاہیے۔‘
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت خود فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے جمعے کو پیمرا سے سموگ کے بارے میں آگاہی مہم سے متعلق نوٹی فیکیشن بھی طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ جن بھٹوں کو ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن نے جرمانے کیے ہیں اگر وہ جرمانے ادا نہ کریں تو انہیں سیل کردیا جائے۔

عدالت نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتے کے اندر جرمانہ جمع کرنے کا حکم بھی دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے