متفرق خبریں

مدَر ٹیریسا کے فاؤنڈیشن کو بیرونی فنڈز معطل، ’انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے‘

دسمبر 29, 2021

مدَر ٹیریسا کے فاؤنڈیشن کو بیرونی فنڈز معطل، ’انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے‘

انڈیا میں عالمی شہرت یافتہ رومن کیتھولک راہبہ آنجہانی مدر ٹیریسا کے فلاحی ادارے نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ معطل ہونے کے باوجود ’انسانیت کی خدمت‘ جاری رکھیں گے۔

مدر ٹیریسا کے فلاحی ادارے ’مشنریز آف چیریٹی‘ کی ترجمان سنیتا کمار نے عرب نیوز کو بتایا کہ ادارہ فنڈنگ کے بارے میں فکر مند نہیں ہے اور انسانیت کی خدمت جاری رکھے گا۔
 
سنیتا کمار نے انڈین حکومت کی جانب سے بندش سے متعلق کہا کہ ’جب سے میں نے ترجمان کا عہدہ سنبھالا ہے ایسی کسی چیز کے بارے میں نہیں سنا۔‘

انڈیا کی وزارت داخلہ نے کرسمس کے دن مشنریز آف چیریٹی کے لائسنس کی تجدید کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے ذریعے کوئی بھی چیریٹی بیرونی فنڈز وصول کر سکتی ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ’فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن قانون‘ کے تحت یہ ادارہ اہلیت کی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔

انڈیا کے شہر کلکتہ میں واقع مدر ٹیریسا چیریٹی غریبوں کے لیے پناہ گاہیں چلانے والے سب سے نمایاں اداروں میں سے ایک جانا جاتا ہے۔

اس ادارے کی بنیاد مدر ٹیریسا نے 1950 میں رکھی تھی۔ وہ ایک رومن کیتھولک راہبہ تھیں جن کا انتقال 1997 میں ہوا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے