اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تعمیرات روک دے: یورپی ممالک
یورپی ملکوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں گھروں کی تعمیر روک دے۔
بدھ کو چار یورپی ملکوں فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین جے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی حکام سے مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیراتی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی حکام نے رواں ماہ کے آغاز پر مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ساڑھے تین ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

