مراکش کے پانچ سالہ ریان کو تنگ کنویں سے زندہ نکالنے کی کوشش ناکام
مراکش کے معصوم بچے ریان کو ۳۲ میٹر گہرے بورنگ کنویں سے زندہ نکالنے کی کوششیں پانچویں دن ناکام ہو گئیں.
منگل کو گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے ریان تنگ دھانے والے کنویں میں گر گیا تھا۔
مراکش اور عرب دنیا کے سوشل میڈیا پر گزشتہ چار دن سے ریان کو زندہ باہر نکالنے کے لیے مہم جاری تھی۔
امدادی کارکن پائپ کے ذریعےکنویں کی تہہ تک آکسیجن اور پہنچانے میں کامیاب ہو گئے تھے.
امدادی ٹیموں نے کنویں کے برابر میں ایک گڑھا کھودا تاہم مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے باعث کام روک دیا گیا ۔
مراکشی حکام نے بتایا کہ ’کنویں کے برابر 28 میٹر گہرا گڑھا کھودا گیا ۔ کنویں اور گڑھے کے درمیان احتیاط سے راستہ بنانے کی کوشش کی گئی اور پانچ دن بعد رات گئے بچے کو نکال لیا گیا تاہم ہسپتال پہنچانے پر ریان کی موت کی تصدیق کی گئی.

