اہم خبریں پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر متفق

فروری 5, 2022 2 min

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر متفق

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ حکومت کے خلاف تمام آئینی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سنیچر کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں ملاقات کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سے مشاورت کے بعد اس معاملے کو پی ڈی ایم میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا معاملہ پی ڈی ایم میں لے کر جائیں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تمام سیاسی جماعتوں کی اپنی سوچ ہے لیکن اس شدید بحران کے زمانے میں اکھٹے نہ ہوئے اور ہم نے اپنے اندر ہم آہنگی پیدا نہیں کی اور ایک ایجنڈے پر اتفاق نہیں کیا تو پھر قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’عوام کی منشا ہے کہ کب اس حکومت سے جان چھڑائیں گے۔ اگر ہم نے بطور سیاسی جماعتوں، سیاسی رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کے ذمہ داری کا کردار ادا نہیں کیا اور ذمے داری ادا نہیں کی تو ہمیں آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے بعد کہا کہ ’عوام کا اعتماد اٹھ چکا، اب پارلیمان کا اعتماد بھی اٹھنا چاہیے۔ عمران خان کو ہٹانے کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے اور عمران خان کا نکالنا ہے۔ عوام کو اس وقت جو چاہیے وہ یہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس بعد پہلی باقاعدہ ملاقات ہے۔

’اس حکومت کو ہٹانے کے لیے جو پارلیمانی، آئینی اور جمہوری طریقہ ہے وہ احتجاج کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد کا عمل ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے