اہم خبریں عالمی خبریں

ملکہ برطانیہ صحت مند مگر نقل و حرکت میں مشکل کا شکار

فروری 17, 2022 < 1 min

ملکہ برطانیہ صحت مند مگر نقل و حرکت میں مشکل کا شکار

Reading Time: < 1 minute

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے جسم کی نقل و حرکت میں مشکل کی شکایت کی ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو ونڈسر کاسل میں بحریہ کے دو سینیئر افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملکہ الزبتھ کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ مصروفیات کے دوران جسمانی حرکت میں دشواری کا شکار ہیں۔

ملکہ الزبتھ نے افسران سے ملتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں ہل نہیں پا رہی۔‘

لندن کے مغرب میں واقع اپنی رہائش گاہ کے اوک روم میں افسران سے ملاقات کے دوران ملکہ اپنی بائیں ٹانگ یا پیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتا رہی تھیں کہ اس میں تکلیف ہے۔

ملکہ برطانیہ کی تکلیف سے متعلق بکنگھم پیلیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ویڈیو میں بظاہر ملکہ کی طبعیت ناساز نہیں اور نہ ہی انہیں کوئی چوٹ لگی تھی بلکہ جسم میں کھچاؤ محسوس کر رہی تھیں۔

قبل ازیں ملکہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا کیونکہ ان کے بڑے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں ان سے ملنے کے دو روز بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس کے بعد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد دونوں میاں بیوی آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔

بکنگھم پیلیس نے یہ نہیں بتایا کہ ملکہ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے کہ نہیں۔

منگل کو ملکہ نے ونڈسر محل سے آن لائن لنک کے ذریعے ایسٹونیا اور سپین کے برطانیہ میں تعینات نئے سفارتکاروں سے ملاقات کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے