اہم خبریں عالمی خبریں

یورپ میں‌’طوفانِ یونیس‘ سے لاکھوں گھر بجلی سے محروم، 11 ہلاک

فروری 19, 2022

یورپ میں‌’طوفانِ یونیس‘ سے لاکھوں گھر بجلی سے محروم، 11 ہلاک

یورپ کے کئی ملکوں میں سمندری طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں کے باعث لاکھوں کی آبادی بجلی سے محروم ہو گئی ہے جبکہ تین ممالک کے مختلف علاقوں میں‌درخت گرنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ نقصان آئر لینڈ اور نیدرلینڈز میں‌ہوا.

کئی برطانوی شہروں میں ٹرین سروس معطل کرنا پڑی جبکہ سو میل سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے باعث لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بعض پروازیں‌لینڈ نہ کر سکیں.

کئی علاقوں میں درخت گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رہی.

روئٹرز کے مطابق نیدرلینڈز میں تین ہلاکتیں ہوئیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے