اہم خبریں کھیل

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان میں

فروری 27, 2022 < 1 min

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان میں

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔

اتوار کی صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

یہ 1998 کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے