شین وارن کی موت پر دنیائے کرکٹ صدمے کا شکار
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا کے لیجنڈری آسٹریلوی کرکٹر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
وہ 13 ستمبر 1969 کو آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا کے شہر میلبرن میں پیدا ہوئے تھے.
دنیائے کرکٹ میں لیگ سپن بولنگ کو الگ پہچان دینے والے شین وارن اپنے کھیل اور تنازعات کے باعث ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔
کھیل کی دنیا میں شین وارن کی موت کی خبر حیرت اور صدمے سے سنی گئی.
سنہ 1992 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شین وارن نے لیگ سپن بولنگ کی ایک نئی جہت کی بنیاد رکھی۔
وہ دائیں ہاتھ سے گیند بازی نہیں بلکہ جادو کیا کرتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ’فلپرز‘ اور ’رانگ ونز‘ نے دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بلے بازوں کو حیرت میں مبتلا کیے رکھا۔
شین وارن نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز روڈ مارش کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیتی ٹویٹ کیا تھا.
شین وارن نے آنجہانی روڈ مارش کو کرکٹ کا ایک بڑا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ انہوں نے کئی نسلوںکو اپنے کھیل سے متاثر کیا.