مشکل نام والے آسٹریلوی کرکٹر نے ٹوئٹر پر شائقین کو کیا دعوت دی؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز مارنس لبوشین نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے اپنے نام کے پوسٹرز دیکھ کر محفوظ ہوئے۔
منگل کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے دیگر شائقین کرکٹ کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنے پوسٹرز ان کی ٹویٹ کے کمنٹس میں پوسٹ کریں جن میں میں سے اکثر کو انہوں نے شیئر بھی کیا۔
I've loved seeing all the signs in the crowd at Rawalpindi and want to acknowledge as many as possible to say thanks for the welcome 👋 so.. share your signs below 🇦🇺🇵🇰#AUSvPAK
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022
پاکستانی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی کرکٹر کے نام کو مشکل قرار دے کر پوچھا کہ اس کے ہجے کیسے کیے جائیں۔
بعض دیگر شائقین نے پوسٹر پر مارنس کے نام کے دوسرے حصے لبوشین کو الگ الگ کر کے لکھا اور بتایا کہ ایسے پڑھا جاتا ہے۔
زیادہ تر شائقین نے ان کی اننگز کے دوران نو رن کے پوسٹرز اٹھائے رکھے۔