حامد میر کو کیپیٹل ٹاک پروگرام کی میزبانی کی اجازت
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سینیئر صحافی اور اینکر حامد میر کا ٹی وی پروگرام بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے صحافیوں کو حامد میر کی بحالی کی مبارک باد بھی دی۔ تاہم سابق صدر نے یہ نہیں بتایا کہ حامد میر کو کس نے بند کیا تھا اور کس کی اجازت پر ان کو بحال کیا گیا۔

