کھیل

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولرز چھا گئے، پاکستان 148 پر آؤٹ

مارچ 14, 2022 < 1 min

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولرز چھا گئے، پاکستان 148 پر آؤٹ

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی کے بعد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی پِچ بھی بیٹنگ کے لیے سازگار ہے تاہم پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں آسٹریلوی بولرز کی ریورس سوئنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 556 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کی تو میچ ڈرا کی طرف جاتا نظر آیا۔

میچ کے تیسرے دن آسٹریلوی پیسرز نے پاکستانی بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا۔ پاکستانی کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گری مگر پھر 86 پر چھ بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم نے کچھ دیر مزاحمت کی مگر بالآخر چلتے بنے۔

آخری وکٹ پر شاہین آفریدی اور نعمان علی نے چند شاٹس کھیل کر سکور 148 تک پہنچایا۔

آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے