ایئر فورس کا تربیتی طیارہ حجرے پر گر گیا، دونوں پائلٹ ہلاک
پاکستان کی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سُپر مشاق ورسک روڈ کے قریب پشاور میں گر کر تباہ ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات دونوں پائلٹ حادثے میں بچ نہ سکے تاہم آبادی میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
پاکستان کی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹس شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

