جان لیوا گرمی، جرمنی میں رواں سال جون میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات
شہزاد حسین
جرمنی کے محکمہ صحت (اے جی ای سی) کے مطابق رواں سال جون کے مہینے میں شدید گرمی کے باعث تقریباً 395 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سنہ 2017 میں ریکارڈ رکھنا شروع ہونے کے بعد یہ جون کے مہینے کے اب تک کے سب سے زیادہ ہلاکت خیز اعداد و شمار ہیں۔
اس کے مقابلے میں گزشتہ سال کے پورے گرمیوں کے موسم جون سے ستمبر 2025 میں شدید گرمی سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 449 تھی۔
یہ تعداد اے جی اے سی کے ایک سائنسی ماڈل کے ذریعے تخمینہ لگائی جاتی ہے، کیونکہ موت کے سرکاری سرٹیفکیٹ میں شدید گرمی کو شاذ و نادر ہی براہِ راست وجہ موت کے طور پر درج کیا جاتا ہے۔
تاہم زیادہ درجہ حرارت دل اور پھیپھڑوں کی پہلے سے موجود بیماریوں کو سنگین بنا سکتا ہے جس کے نتیجے میں اموات واقع ہوتی ہیں۔
اسی لیے گرمی سے ہونے والی اموات کا اندازہ لگانے کے لیے اموات کے ریکارڈ اور موسمیاتی اعداد و شمار کو یکجا کرکے سائنسی تجزیہ کیا جاتا ہے۔

