لاہور ٹیسٹ، دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی تیز رفتار سینچری
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے تیز رفتار سینچری سکور کی ہے۔
یہ ان کے کیریئر کی 12 ویں سینچری ہے۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز 227 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز سکور کیے تھے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا سکی تھی۔
Array