پاکستان

وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ، چار پاکستانی فوجی ہلاک

مارچ 24, 2022

وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گرد حملہ، چار پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سے دہشت گردوں نے داخلے کی کوشش کی جن کو مار بھگایا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فوجی ترجمان کے مطابق واقعہ سابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے حسن خیل علاقے میں سرحد پر پیش آیا۔

مارے جانے والے پاکستانی فوجیوں میں لانس حوالدار وجاہت عالم عمر 34 برس، سپاہی ساجد عنایت عمر 25 برس، سپاہی مقبول حیات 32 برس اور سپاہی ساجد علی عمر 22 سال شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے