پاکستانی بلے باز ناکام، آسٹریلیا نے 10 برس ایشیا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی
Reading Time: < 1 minuteسیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر آسٹریلیا نے لاہور میں فتح کے جھنڈے گاڑ دیے۔
یہ آسٹریلوی ٹیم کی ایشیا میں دس برس بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ہے۔ آخری بار 2011 میں سیریز جیتی تھی۔
میچ کے آخری دن آسٹریلوی بولرز نے پاکستان کی پوری ٹیم کو 235 پر پویلین بھیج دیا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 268 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 اور دوسری اننگز 277 رنز تین وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی تھی۔
عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں 91 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں سینچری سکور کی۔
Array