اہم خبریں

ڈی چوک احتجاج پر گرفتار 250 رہا، 150 کی ضمانتیں مسترد

جنوری 3, 2025 < 1 min

ڈی چوک احتجاج پر گرفتار 250 رہا، 150 کی ضمانتیں مسترد

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں جبکہ 150 کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

جمعے کو عدالت نے جن ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں اُن کو رہائی کے لیے پانچ، پانچ ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

گرفتار ملزمان میں سے زیادہ تر کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جبکہ بعض عام شہری بھی شامل ہیں۔

عدالت نے تھانہ بنی گالا کے مقدمے میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 1033 میں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔ جبکہ تھانہ کوہسار میں ہی درج مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور ایک ایک ملزم کی درخواست خارج کی گئی۔

تھانہ شہزاد ٹاون کے مقدمے میں 9 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔

تھانہ نون میں درج مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کر دی گئی۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 25 ملزمان کی درخواستیں خارج کی گئیں۔

تھانہ آئی نائن کے مقدمے میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور اور دو کی خارج کر دی گئیں۔

تھانہ سیکریٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج، 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی۔

تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئی۔

گزشتہ ماہ ڈی چوک پر احتجاج کے لیے آنے والے مظاہرین کےخلاف 10 تھانوں میں 13 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے