اہم خبریں

ڈیجیٹل محاذ پر سوشل میڈیا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے: پاکستانی وزیراعظم

جنوری 3, 2025 < 1 min

ڈیجیٹل محاذ پر سوشل میڈیا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے: پاکستانی وزیراعظم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سازشی عناصر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔

جمعے کو اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے منعقد ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان میں پاکستان کے خلاف جو ہو رہا ہے اس میں خارجی ہاتھ ہے جس کا اچھی طرح علم ہے کہ کون کون سے ممالک ان کو مدد کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ کسی پڑوسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ’دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے۔ اور سرحد پار سے پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے فتنے کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان ترقی کے راستے پر چلے گا۔
’صوبوں میں انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) اور پولیس کو ماڈرن ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرنا ضروری ہے۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بعض گھس بیٹھیے ملک کے اندر ہیں۔خیبر پختونخوا کے چند اضلاع میں دہشت گرد کارروائیوں ہوئیں۔
’پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے خلاف جو زہر اگلا جا رہا ہے اور باہر بیٹھے افراد سوشل میڈیا پر جو کچھ کر رہے ہیں یہ بذات خود ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔
’حقائق کو مسخ کر کے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر ماحول بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس کا سدباب نہ کیا تو ہماری ساری کاوشیں دریا برد ہو جائیں گی۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے وفاق میں بھی کوشش کر رہے ہیں اور صوبوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے