پاکستان

ڈائیلاگ، ڈیموکریسی اور ڈویلپمنٹ، مسائل کا حل یہی ہے:بلاول

اپریل 13, 2022

ڈائیلاگ، ڈیموکریسی اور ڈویلپمنٹ، مسائل کا حل یہی ہے:بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام مسائل کا حل بات چیت (ڈائیلاگ)، جمہوریت (ڈیموکریسی) اور ترقیاتی کاموں (ڈویلپمنٹ) میں ہے۔

بدھ کو پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر اور بات چیت کے ذریعے ہی ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر سماجی بہتری کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیے گئے ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے