پاکستان

صبح سات بجے دورہ، وزیراعظم کا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو چلانے کا حکم

اپریل 14, 2022

صبح سات بجے دورہ، وزیراعظم کا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو چلانے کا حکم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو سنیچر 16 اپریل کے دن میٹرو بس سروس پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک چلانے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کی صبح سات بجے وزیراعظم شہباز شریف میٹرو بس کے ذریعے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے۔

شہباز شریف نے اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ قوم کا پیسہ ہے، عوامی مفاد کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔‘

انہوں نے بہارہ کہو اور روات سے پشاور موڑ تک میٹرو سروس چلانے اور موٹروے سے جوڑنے کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا بھی حکم دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس پر بیان میں کہا کہ منصوبہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا2018 میں مکمل ہونا تھا۔۵سال کی تاخیر منصوبہ شروع نہ ہوا.اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے