پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کی درخواست، حکم امتناع کی استدعا مسترد

اپریل 15, 2022

قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کی درخواست، حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر کے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کے خلاف درخواست میں فوری حکم امتناع کی ن لیگ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اگلے ہفتے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔

جمعے کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ان کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ ڈپٹی کی نیت پر شک کریں، پارلیمنٹ کا احترام کیا جائے، بے توقیری بہت ہو گئی ہے۔

درخواست گزار ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے مفاد میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا معاملہ بطور سپیکر تاخیر کا شکار کر دیا ہے، یہ مفادات کے ٹکراؤ کا مقدمہ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے