پاکستان

بشریٰ بی بی اور عمران خان 14 کروڑ کے کون سے تحائف ساتھ لے گئے؟

اپریل 16, 2022

بشریٰ بی بی اور عمران خان 14 کروڑ کے کون سے تحائف ساتھ لے گئے؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سرکاری خزانے کے توشہ خانہ میں جمع کیے جانے والے 112 غیرملکی تحائف ساتھ لے گئے ہیں۔

ان تحائف کی مالیت 14 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔

عمران خان کو اپنے دور اقتدار میں سب سے قیمتی تحفہ ان کے پہلے دورہ سعودی عرب میں وہاں کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔

یہ تحفہ ایک گھڑی تھی جس کی قیمت 85 ملین یعنی آٹھ کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی سے اس طرح کی دو گھڑیاں بنوائیں جن میں سے ایک خود رکھی اور دوسری عمران خان کو تحفے میں دی۔

اس کے علاوہ عمران خان کو مختلف ممالک کی جانب سے بطور وزیراعظم پاکستان سات رولیکس گھڑیاں تحفے میں ملیں جو وہ ساتھ بنی گالہ لے گئے۔

توشہ خانہ سے بنی گالہ منتقل کیے گئے کف لنکس کی مالیت 56 لاکھ 70ہزار، ایک قلم کی مالیت 15 لاکھ اور ایک انگوٹھی کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپےتھی خان صاحب کو 20 فیصد ادائیگی یعنی دو کروڑ پر دے دئیے گئے.

توشہ خانہ سے بشریٰ بی بی نے ہیروں اور سونے کے سات عدد ہار بھی لیے۔

سرکاری تحائف میں ملنے والے ٹیبل، مکہ کلاک ٹاور کا قیمتی ماڈل، دیواروں پر آویزاں کیے جانے والے شو پیش بھی بنی گالہ لے جائے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 14 کروڑ 20 لاکھ مالیت کے ان تحائف کی عمران خان نے سرکاری خزانے میں چار کروڑ سے بھی کم قیمت جمع کرائی جبکہ ان تحائف میں سے کچھ کو مارکیٹ میں بیچ کر چھ کروڑ روپے کمائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے