دہرے قتل کیس میں گرفتار رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان فرار
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ہری پور سے رکن فیصل زمان پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔
فیصل زمان پر پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر طاہر اقبال اور ان کے ساتھی کے قتل کا الزام تھا اور اس کیس کا فیصلہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رواں ماہ کے آخر میں سنانا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فیصل زمان پشاور میں واقع ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوئے جہاں اُن کو ایبٹ آباد جیل سے پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی اجلاس کے لیے لایا گیا تھا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پشاور میں اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کے باوجود فیصل زمان کی ایم پی اے ہاسٹل منتقلی ایک منفرد واقعہ ہے۔
فیصل زمان کی متقلی کے بعد ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔
پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر موجود ہیں جبکہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس اور جیل انتطامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کی ہے۔
فیصل زمان پہلے تحریک انصاف میں تھے بعد ازاں ن لیگ میں شامل ہوئے.

