پاکستان

بلاول کی نواز شریف سے ملاقات، مشاورت سے آگےبڑھنے پر اتفاق

اپریل 23, 2022

بلاول کی نواز شریف سے ملاقات، مشاورت سے آگےبڑھنے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے نئے چارٹر آف ڈیموکریسی پر غور و فکر کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔


مسلم لیگ ن کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جب بھی انہوں نے مل کر کام کیا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کی۔

بیان کے مطابق یہ طے پایا کہ تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ملک کی تعمیر نو کے لیے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ملاقات میں چارٹر آف ڈیموکریسی کے نامکمل کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام جمہوری قوتوں کے اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں یہ طے پایا کہ ملکی نظام میں پیدا ہونے والی خرابیوں کو فوری طور پر درست کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے