پاکستان

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

اپریل 24, 2022

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

پاکستان میں اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے منگل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منگل کو پاکستان بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی کی ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر ’جانبداری‘ برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منصوبے کے تحت منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈکلیریشن نہیں جاری کررہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے