پاکستان

نوشہرہ میں گھریلو تنازعے پر چار افراد قتل، ایک زخمی

اپریل 25, 2022

نوشہرہ میں گھریلو تنازعے پر چار افراد قتل، ایک زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 22 11 کے مطابق بارہ بانڈہ باغوانان کلی سے کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی کال موصول ہوئی۔

ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں جہاں اطلاعات کے مطابق گھریلوں تنازع کی وجہ فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ایک شدید زخمی تھا۔

مرنے والے افراد میں حضرت حسین عمر 30 سال، سعد ولد صادق عمر 26 سال، صادق عمر 48 سال اور عثمان علی عمر 45 سال شامل تھے۔
ایک زخمی سراج عمر 38 سال ہے۔

ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی اور مرنے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے