تاخیر آئین کے خلاف، حمزہ شہباز سے حلف لیں: عدالت
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے گورنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔
عدالتی حکم کے مطابق حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے، 25 دن سے صوبے میں حکومت موجود نہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کو منظور کیے 25 دن گزر چکے ہیں اور نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لیے جانے کو کبھی ایک اور کبھی دوسری وجہ بتا کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے مختصر فیصلے میں لکھا ہے کہ یہ نہ صرف جمہوری روایات بلکہ آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے بھی خلاف ہے۔

