متفرق خبریں

مسجد نبوی میں پاکستانیوں کے سیاسی نعرے، سرکاری ردعمل کیا رہا؟

اپریل 28, 2022 2 min

مسجد نبوی میں پاکستانیوں کے سیاسی نعرے، سرکاری ردعمل کیا رہا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزرا کے خلاف عمرہ ادائیگی کے دوران مسجد نبوی میں نعرے بازی پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مدینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ معاشرے کی تباہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شخص کا نام پاک زمین پر نہیں لینا چاہتیں جس کے باعث یہ سب ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاک زمین کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہتیں مگر انہوں نے جو اس معاشرے میں تباہی کی وہ آج سب کے سامنے ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہت سا ایسا معاشرے کا حصہ اور طبقہ موجود ہے جو ان رویات کو برقرار رکھ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کِک وقت لگے گا لیکن یہ رویے مثبت رویوں سے تبدیل ہوں گے، ن لیگ کے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔

ادھر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے روضہ رسول پر نعرے بازی اور بدتمیزی کے واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کا کہ عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔

رانا ثناءاللہ خان کا کہنا تھا کہ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔ عمران نیازی کے مائینڈ سیٹ نے روضہ رسول کی جس طرح بے حرمتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ عمران نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر ذی شعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا۔ ورنہ عالم اسلام میں ہماری جگ ہسائی ہوگی۔ روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پوری عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے