پاکستان

تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چار ہلاک، 8 زخمی

مئی 1, 2022

تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چار ہلاک، 8 زخمی

خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل میں دو گاڑیوں کے تصادم میں چار افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چنگی خیل کے مقام پر دو کاروں کو پیش آیا۔

تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے میں مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے جن کو پشاور ہسپتال ریفر کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے