متفرق خبریں

شیخ رشید کی وِگ اتارنے والے کو 50 ہزار عیدی دینے کا اعلان

مئی 1, 2022 < 1 min

شیخ رشید کی وِگ اتارنے والے کو 50 ہزار عیدی دینے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وہ عید کے موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی وِگ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں حنیف عباسی نے کہا کہ مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب اور شاہزین بگٹی کو گالیاں دی گئی اور اس کی منصوبہ بندی شیخ رشید نے کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ناموس رسالت کا مسئلہ ہے اور مدینہ کی حدود میں گستاخی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ایک گرفتاری کی گئی اور باقیوں کو بھی گرفتار کریں گے۔

انہوں نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس میں دی گئی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ اب شیخ رشید راولپنڈی کی جس گلی اور جس شادی بیاہ کی تقریب میں جائیں گے ن لیگ کے کارکن اُن کو گندے انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے