عالمی خبریں

عراق میں دن کے وقت نارنجی رنگ کا طوفان معمول، سینکڑوں متاثر

مئی 2, 2022

عراق میں دن کے وقت نارنجی رنگ کا طوفان معمول، سینکڑوں متاثر

دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے مختلف شہروں میں ریت کے بگولوں اور طوفان سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ریت کا طوفان اب معمول بن گیا ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران ریت کے طوفان سے دن کے وقت شہر میں نارنجی رنگ پھیل جاتا ہے اور سورج نظر نہیں آتا۔

ریت کے طوفان میں سینکڑوں شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے