اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں سے ایک شکاری گرفتار، دوسرا فرار
اسلام آباد وائلڈ لائف مینیجمنٹ کے محافظوں نے ٹریل چھ پر غیر قانونی شکار کے لیے گھات لگا کر بیٹھے دو شکاریوں میں سے ایک کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ٹریل نمبر چھ سے گرفتار شکاری قریبی گاؤں تلہاڑ کا رہائشی ہے۔ ملزم پولیس کو سنگل نالی بارہ بور بندوق کا لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہا۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے کہ ملزمان ممنوعہ علاقے میں شکار کی غرض سے موجود تھے۔
گرفتار کیے گئے ملزم کا نام محمد عباس جبکہ فرار ہونے والے کا خان ہے۔

