پاکستان

چاند رات پر لڈو کھیلتے دوستوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک قتل

مئی 2, 2022

چاند رات پر لڈو کھیلتے دوستوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک قتل

راولپنڈی میں چاند رات پر لڈو کھیلتے دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران مشتعل ساتھی نے فائرنگ کرکے ایک دوست کو قتل، دوسرے کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے مقتول شاہد کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق پانچ دوست لڈو کھیل رہے تھے اس دوران معمولی نوک جھونک پر فائرنگ کی گئی۔

واقعہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں پیش آیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے