پاکستان

لوگ عمران خان لانگ مارچ میں کے لیے خود کو آگ لگا سکتے ہیں: شیخ رشید

مئی 3, 2022

لوگ عمران خان لانگ مارچ میں کے لیے خود کو آگ لگا سکتے ہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے لیے لوگ خود کو آگ لگا سکتے ہیں۔

منگل کو راولپنڈی کی لال حویلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صورتحال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش میں ہیں لیکن حکومت حالات کو کسی اور جانب لے کر جانا چاہتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست ہاتھوں سے نکل رہی ہے اور اگر عمران خان کا الیکشن کا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے