پاکستان

عید پر تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے 37 بچے زخمی

مئی 3, 2022

عید پر تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے 37 بچے زخمی

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے سربندکئی تفریحی پارک میں جھولا گرنے سے 37 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 37 میں سے 17 بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ اقی زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک بچے کی حالت نازک تھی جسے بنوں منتقل کیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص جھولے کی تنصیب پر منتظمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے