پاکستان

سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کی مدت پوری، وزیر خزانہ نے کیا پیغام دیا؟

مئی 4, 2022

سٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کی مدت پوری، وزیر خزانہ نے کیا پیغام دیا؟

پاکستان میں سابق حکومت کے تعینات کیے گئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کے عہدے کی تین سالہ مدت پوری ہو گئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر ان سے بات کر کے حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رضا باقر ایک انتہائی غیر معمولی پڑھے لکھے شخص ہیں جن کے ساتھ حکومت کی مختصر مدت میں کام کا بہت اچھا تجربہ رہا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کے بیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

رضا باقر کی مدت نہ بڑھانے کے اس فیصلے کی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے ستائش کی ہے۔

تجزیہ کار محمد مالک نے اس کو بہترین فیصلہ قرار دیا۔

سابق آئی بی چیف مسعود شریف خٹک نے سوال کیا کہ وہ اب پاکستان کی کسی بھی حیثیت میں خدمت کے لیے تیار ہیں یا ان لوگوں کے لیے پاکستان صرف اسی وقت اچھا ملک ہے جب ان کو ریاست کے خرچے پر مہمان کا درجہ دیا جائے اور ان کی کار پر جھنڈا لگا ہو۔

تاہم اس پر فیصلے بعض سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔ محمد بلال نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ : یعنی مفتاح صاحب نے کہا کہ میں عزت سے نیک تمناؤں کے ساتھ رضا باقر کو رخصت کررہا ہوں اگر عزت نہیں راس تو چپیڑوں والا آپشن بھی ہمارے پاس دستیاب ہے۔

محمد مدثر نے لکھا کہ رضا باقر سمجھدار ہے وہ پہلے آپشن کو ترجیح دے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے