پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز، تیسری بلند چوٹی سر کر لی
پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی ہے۔
جمعرات کو شہروز کاشف کے فیس بک پیچ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے مطابق انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا کو سرکر لیا ہے۔
پوسٹ کے مطابق 20 سالہ کو ہ پیما شہروز کاشف تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترینکوہ پیما ہیں۔
شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزار حاصل کرچکے ہیں۔
نوجوان کوہ پیما دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہ چکے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز، کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں اس لیے ان کو براڈ پیک بوائے بھی کہا جاتا ہے۔

