پاکستان

کم بارشیں، سندھ میں پانی کے بحران کے باعث فصلوں کی کاشت متاثر

مئی 7, 2022

کم بارشیں، سندھ میں پانی کے بحران کے باعث فصلوں کی کاشت متاثر

سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا اور  کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی۔

سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد تک پہنچنے کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

کوٹری بیراج کنٹرول روم کے مطابق بیراج کے اپ سٹریم میں پانی کی آمد 5 ہزار 90 کیوسک ہے جب کہ ڈاؤن سٹریم میں پانی کا اخراج 205 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر اس وقت 59 فیصد پانی کی کمی کا کا سامنا ہے جب کہ اس وقت کوٹری بیراج پر 12 ہزار کیوسک پانی دستیاب ہونا چاہیے تھا۔

پانی کی عدم دستیابی کے باعث کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں کے بی فیڈر، اکرم واہ اور کمبائنڈ چینل سے صرف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ زراعت کے لیے اس وقت بیراج پر پانی دستیاب نہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے بارش کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو فصلوں کو نقصان ہوگا، حالیہ بارشوں کے بعد ارسا کی جانب سے چھوڑا گیا 30 ہزار کیوسک پانی 5 سے 6 روز میں سکھر پہنچے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے